243

ملزم کے ورثاء اور وکلاء کی جانب سے سب انسپکٹر سلیمان پر بہیمانہ تشدد ، سب انسپکٹر سلیمان شہید ہوگئے

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور ہائی کورٹ میں ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر ملزم کے ورثاء اور وکلاء کی جانب سے سب انسپکٹر سلیمان پر بہیمانہ تشدد کے واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔تشدد کے نتیجہ میں سب انسپکٹر سلیمان شہید ہوگئے۔

آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔ ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔آئی جی پنجاب کی شہید سب انسپکٹر سلیمان کی فیملی سے اظہار تعزیت۔
شہید سب انسپکٹر سلیمان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ظفروال (ناروال) میں ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں سی پی او گوجرانوالہ کیپٹن (ر) سید حماد عابد، ڈی پی او نارووال سمیت دیگر پولیس افسران کی شرکت۔ پولیس دستے نے شہید کی میت کو سلامی دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی گئ۔ سب انسپکٹر سلیمان کو شہید کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں