223

مسجد الحرام کے 100 دروازے کھول دیئے گئے

مکہ مکرمہ (شاہد نعیم) سعودی عرب میں عمومی صدارت حرمین شریفین نے زائرین کے بڑھتے ہوئے رش کو دیکھتے ہوئے عمرہ زائرین کی آمد ورفت کو آسان بنانے کی خاطر مسجد الحرام کے 100 دروازے کھول دیئے گئے۔ عمومی صدارت حرمین شریفین کی انتظامیہ نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ اژدہام کو روکنے اور گھٹن کے واقعات سے بچنے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مسجد الحرام کی اسپیشل سکیورٹی فورس کے ساتھ رابطہ ہے، مسجدالحرام کے 100 دروازے کھولنے سے زائرین اور عمرے کے لئے آنے والوں کو بڑی سہولت ہو گی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں