335

مرگی اور اس کا ھومیوپیتھک علاج..

مرگی اور اس کا ھومیوپیتھک علاج..

# مرگی۔

مرگی ایک کیفیت ہے جو دماغ کو متاثر کرتی ہے کسی بھی شخص کو دورہ پڑ سکتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کو مرگی ہے یا وہ شخص مرگی سے متاثر ہے اس شخص کی تشخیص تب ہوگی جب ڈاکٹر کو ایسا محسوس ہو کہ اس شخص کو آگے بھی دورہ پڑ سکتا ہے۔
مرگی میں مریض کو بار بار مرگی کے اٹیکس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے دماغ کی بیرونی سطح (کارٹیکس) کے سیلز کا وقفوں کے بعد بہت شدت سے الیکٹریکل ڈسچارجز پیدا کر کے دماغ کے ایک حصے میں یا پورے دماغ میں پھیلا دینا ہوتا ہے۔ بار بار مرگی کے دورے ہونے والے مریض کو جو کہ خاندانی طور پر ہوتا ہے اس کو مرگی کہتے ہیں. اس کے برعکس کئی بار دورہ صرف ایک بار یا چند ایک موقعے پر ہوتا ہے جو کہ دماغ میں یا جسم میں کئی طرح کی خرابیوں کا ایک دم پیدا ہونے کی وجہ سے ہوتا ہےجس کو سیزر ڈس آرڈر کہا جاتا ہے.مرگی کی شروعات کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے مرگی کئی طرح کی ہوتی ہے مرگی کی کچھ اقسام ایسی ہیں جو کچھ دنوں بعد ختم ہو جاتی ہیں جب کہ کچھ اقسام ایسی ہیں جو عمر بھر رہتی ہے.

##مرگی کی وجوہات

1. دماغ کے اندر ٹیومر کی موجودگی.
2. دماغ کے اندر انفیکشن.
3. دماغ میں ایب سیس .
4. دماغ میں چوٹ کا لگ جانا .
5. بلڈ میں سوڈیم کی لیول کا کم ہوجانا .
6. خاندانی عوامل وغیرہ….

## بڑوں میں پائے جانے والی مرگی یاسیزرز کی اقسام.

1. سادہ جزوی (فوکل) دورہ۔
2. پیچیدہ جزوی (ٹیمپورل لاب) دورہ۔
3. سیکنڈری جنرلائزڈ سیزور۔
4. پرائمری جنرلائزڈ ٹانک-کلونک دورہ۔

## بچوں میں پائی جانے والی مرگی یا دورے کی اقسام.

1. نابالغ مائیوکلونک مرگی کا دورہ۔
2. غیر موجودگی کا دورہ۔
3. بخار کا دورہ۔
4. بی نائین رولینڈک مرگی کا دورہ۔
5. بچوں کے اینٹھن کا دورہ۔
6. لینکس جیس ٹاٹ سنڈروم کا دورہ۔

# مرگی کا ہومیوپیتھک علاج.

## آرنیکا.
زخم کی وجہ سے مرگی, جسم ٹھنڈا, سر گرم اور پورے جسم میں درد ہو۔

##لاروسی رے سس.

اچانک مرگی کا دورہ دھڑکن کے ساتھ ٹھنڈی نمدار جلد اور چہرے کے پٹھوں کی حرکت تیز یا جھنجھلاہٹ۔

##اونن تھےکروکاٹا۔

مریض کا اچانک بےہوش ہوجانا، چہراسوجاہوا، منہ سے جھاگ کا آنا، بازو اور ٹانگیں سرد ہوں ان علامات میں یہ دوا ایک معجزے سے کم نہیں ہے.

##کلکیریا کارب۔

مرگی کے علاج میں اس کی بڑی اہمیت ہے اگر مریض کا حافظہ کمزور ہو سرچکرائے، بے ہوشی، دل کی دھڑکن اور بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے مرگی کے دورے پڑتے ہوں تو یہ دوا بہت فائدہ مند ہے۔

##اوپیم۔

دماگی مرگی، جبڑے لٹکے ہوئے، پتلیاں پھیلی ہوئیں، گرم پسینہ، ایک طرف فالج، بےہوشی کے ساتھ چہرے پر سرخی، خراٹے دار سانس، آہستہ اور بوجھل نبض۔
مریض بالکل بے ہوش، سکتہ جیسی حالت، سر چکراتا ہے، بھاری پن، بے شعوری ذہن کو کسی بھی شے کا ادراک نہ ہو دماغ مفلوج ہو۔

##ہیلو نیاس۔

یہ دوا خاص طور پر عورت مریض کے لیے ہے بہت ہی فائدہ مند ہے دل کی دھڑکن جو چھاتی اور پیٹ کو ہلاۓ ۔ پٹھوں کی پھڑکن کے ساتھ مریض بے ہوش ہوجاۓ ۔

نوٹ :

یہ کچھ ہومیوپیتھک ادویات ہیں جو مرگی کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ یہ دوائیں آپ خود استعمال نہ کریں۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو رجسٹرڈ ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

آپ کی دعائوں کا طلبگار۔

ڈاکٹر ایم اے لاشاری۔ بی ایس (آنرز) کلینیکل ساٸکالوجی
ڈی ایچ ایم ایس
ای میل ma.lashari48@gmail.com

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں