211

مرغی کی آلائشوں سے تیارکردہ گندہ آئل پکڑا گیا فوڈپوائنٹس کو سپلائی کیا جارہا تھا

فوڈ اتھارٹی نے آلائشوں سے تیار8 ہزار لیٹرناقص تیل پکڑلیا
26 اپریل ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیم نے آلائشوں سے تیار ناقص آئل لانے والی گاڑی کو گلبرگ سے پکڑلیا۔ مرغی کی آلائشوں سے تیارکردہ 8 ہزار 400لیٹرگندہ تیل قبضہ میں لیتے ہوئے مقدمہ درج جبکہ ڈرائیور اور گاڑی پولیس کے حوالے کر دی گئی۔مضر صحت آئل مختلف فوڈپوائنٹس کو سپلائی کرنے کیلئے لیےلایا جارہا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناتھا کہ آلائشوں سے نکلے تیل کا خوراک کی تیاری میں استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔صحت دشمن مافیا منافع کمانے کے لالچ میں فرائنگ کیلئے ناقص تیل استعمال کرتے ہیں۔ قوانین کے مطابق چکن ویسٹ سے نکلے تیل کی صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کی اجازت ہے۔شعیب خان جدون کا مزید کہناتھا کہ کسی بھی جگہ آلائشوں سے آئل تیار کیا جا رہا ہو تو فورا پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں۔
(بشکریہ روزنامہ جنگ)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں