233

مراکز صحت میں بائیو میٹرک اور کیو مینجمنٹ سسٹم فعال کرنیکا فیصلہ

مراکز صحت میں بائیو میٹرک اور کیو مینجمنٹ سسٹم فعال کرنیکا فیصلہ
22 جولائی ، 2022
سیکرٹری صحت علی جان خان کی زیرصدارت ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈپٹی سیکریٹریز سمیت اور دیگر اعلٰی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں زیر توسیع تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چک جھمرہ کو 60سے 120 بیڈ تک کا اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سیکرٹری علی جان خان نے کہا کہ پنجاب کے تمام مراکز صحت پر بائیو میٹرک سسٹم اور کیو مینجمنٹ سسٹم کو مکمل فعال کیا جا رہا ہے۔سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے لیے فیس ریکگنیشن سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے۔ علی جان نے کہا کہ 1034 رورل ایمبولینس سروس میں مزید گاڑیاں سروس میں شامل کی جا رہی ہے۔ رورل ایمبولینس سروس میں 200سے زائد مزید گاڑیاں شامل کرنے سے پہلے سے زائد مریض سہولت استعمال کر سکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں