258

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے

کراچی میں پرسوں دوپہر کے بعد سے بارش نہیں ہوئی لیکن بارش سے ڈوبنے والے کچھ علاقوں سے پانی اب تک نہیں نکالا جاسکا۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جولائى سے مزید بارش ہو گی، کم ہوا کا دباؤ سندھ میں شدت کے ساتھ داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 جولائى تک کراچى، حيدرآباد، بدين، ٹھٹہ، دادو، تھرپارکر، سانگھڑ اور دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

2009 سے اب تک کراچی کو 663 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، یونس ڈھاگا

سندھ، بلوچستان اور جنوبى پنجاب میں جمعرات سے مزيد مون سون بارشوں کى پيش گوئى کی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

ژوب، زيارت، بارکھان، بولان، کوہلو، قلات، خضدار، لسبيلہ، سبی ڈیرا بگٹی، تربت اور پسنی میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں