234

محمد صفی اللّٰہ ناظم عمومی جمعیۃ علماء اسلام پنجاب کی طرف سے مہنگائی لانگ مارچ کا شیڈول

مہنگائی لانگ مارچ کا شیڈول
ذمہداران و کارکنان جمعیۃ! قائد جمعیۃ سربراہ پی ڈی ایم حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے حکم مطابق آپ حضرات مہنگائی لانگ مارچ کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کر چکے ہوں گے اور آخری و حتمی شکل دے رہے ہونگے ۔ قائد محترم حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب ڈیرہ اسماعیل خان سے براستہ سی پیک مہنگائی لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے ۔ پنجاب کے تین اضلاع ڈیرہ غازی خان ، لیہ اور بھکر کے قافلے قائد محترم کے ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان سے روانہ ہوں گے راستہ میں میانوالی ، اٹک اور چکوال کے قافلے اپنے اپنے انٹر چینج پر استقبال کرتے ہوئے شامل ہونگے ۔ پنجاب کے دیگر تمام اضلاع کے قافلے 25 مارچ کو شام 5 بجے اسلام آباد ٹول پلازہ پر قائد ملت کا استقبال کریں گے۔ اور اسلام آباد کی طرف روانہ ہونگے
لہذا آپ سے درخواست ہے کہ اس شیڈول کے مطابق اپنی آمد یقینی بنائیں ۔
نیز اسلام آباد میں آپ کا قیام تین دن سے زیادہ ہو سکتا ہے لہٰذا اپنے قیام و طعام کا مکمل انتظام کرکے تشریف لائیں ۔ جزاکم اللہ خیرا
آپ کا بھائی محمد صفی اللّٰہ
ناظم عمومی جمعیۃ علماء اسلام پنجاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں