329

لنگر خانے کی جگہ کارخانے چلائے جائیں ۔ آرگنائزر جنوبی پنجاب پاکستان مسلم لیگ ن ینگ ورکرز فہیم احمد خان

‏وقت آ گیا ہے کہ لنگر خانے کی جگہ پھر سے انشاءاللہ کارخانے چلائے جائیں کیونکہ فرد واحد نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کی خواہش ہے کہ یہ نااہل اور کرپٹ حکومت اب گھر جائے۔

ان خیالات کا اظہار آرگنائزر جنوبی پنجاب پاکستان مسلم لیگ ن ینگ ورکرز فہیم احمد خان نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی کوشش ہے کہ آئینی طریقے سے حکومت کو ہٹا کر قوم کے پاس دوبارہ جائیں ، شفاف الیکشن اور فریش مینڈیٹ کے ساتھ مل کر حکومت بنائی جائے اور پریشانی میں گھرے عوام کی خدمت کریں۔
اور عوام کی خدمت کیلئے خادم اعلی شہباز شریف سے بہتر کوئی چوائس نہیں۔
فہیم احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ نااہل اور کرپٹ حکمران 4 سالوں میں ملک کی مشکلات دگنی کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکے۔
قومی اسمبلی اور آئین پاکستان کو مفلوج بنانے کی ناکام کوشش کے بعد پی ٹی آئی کے حواری ملکی سلامتی کے حامل اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انشاءاللہ پی ٹی آئی کے حواریوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی ، مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کا ہر ورکر پاکستان ، آئین پاکستان ، سپریم کورٹ ، پاک فوج و دیگر اداروں کا محافظ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں