251

لاہور:سوسائٹی آف ہومیوپیتھس کے زیر اہتمام واہگہ ٹاؤن میں ڈاکٹرز ٹریننگ فورم کا اجلاس

سوسائٹی آف ہومیوپیتھس لاہور کے زیر اہتمام واہگہ ٹاؤن لاہور میں ڈاکٹرز ٹریننگ فورم (ڈی ٹی ایف) کا ماہانہ اجلاس ہوا۔
ڈاکٹر علی رضا چوہان صاحب نے اپنے افتتاحیہ الفاظ میں سوسائٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان کے بنیادی اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی، اور مرکزی صدر سوسائٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان ڈاکٹر محمد زبیر قریشی کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد زبیر قریشی صاحب کی بدولت پاکستان بھر میں ہومیوپیتھی کے فروغ اور ہومیوپیتھس کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کے لیے ڈی ٹی ایف پروگرامز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں تلاوت قران پاک کی سعادت ڈاکٹر علی رضا چوہان صاحب نے حاصل کی۔ سوسائٹی آف ہومیوپیتھس عزیز بھٹی ٹاؤن کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر ارشد محمود مغل صاحب نے چاند کے مختلف فیزز کا اور پلاسٹک میڈیسن کا ہومیوپیتھی سے تعلق کے موضوع پر بہت مفید لیکچر دیا۔ لیکچرز کی اس سیریز کو تمام حاضرین نے بہت پسند کیا اور آخر میں سوسائٹی آف ہومیوپیتھس عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے صدر ڈاکٹر یونس ملک صاحب نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں