222

لاہور:بزمِ قرشی پاکستان کا سالانہ اجلاس چیئرمین بزمِ قرشی حکیم محمد احمد سلیمی کی زیرصدارت منعقد ہوا

بزمِ قرشی پاکستان کا سالانہ اجلاس چیئرمین بزمِ قرشی حکیم محمد احمد سلیمی کی زیرصدارت لاہور میں منعقد ہوا جس میں بزمِ قرشی پاکستان کے تمام مرکزی عہد یداران نے شرکت کی اس اجلاس میں سالانہ پروگراموں کی منطوری دی گئی۔اجلاس میں بزم قرشی جنوبی پنجاب کے چیف آرگنائزر حکیم عبدالمنان شاکر قریشی کو ڈیرہ غازیخاں میں شاندار تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا گیا اس کے علاوہ چیف آرگنائزر سندھ حکیم مختار احمد برکاتی کی جانب سے کراچی میں بزم قرشی کی تقریب کے انعقاد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اجلاس اس عزم کے اظہار کے ساتھاختتام پزیر ہوا کہ اس پلیٹ فارم سے محسنین طب اور اکابرین فن کی خدمات کو نئی نسل تک پہنچانے کا سفر جاری رکھا جائے گا۔ اور شفاءالملک حکیم محمد حسن قرشی رحمتہ اللہ اور بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملکی سالمیت ۔ بقا اور استحکام و تعمیر پاکستان کے لیے ہر ممکن جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔ ان شاءاللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں