236

لانگ مارچ کے دوران لاہور میں توڑ پھوڑ ، پولیس پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانےکے معاملے پر حکومت نے تحریک انصاف کے اہم رہنماوں سمیت پنجاب کی قیادت کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا

(اُردو نیوز نامہ)لانگ مارچ کے دوران لاہور میں توڑ پھوڑ ، پولیس پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانےکے معاملے پر حکومت نے تحریک انصاف کے اہم رہنماوں سمیت پنجاب کی قیادت کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا ،پولیس نے عدالت سے متعدد رہنماؤں کےناقابل ضمانت وارنٹس حاصل کر لیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے گرفتاری جاری کیے، پولیس نے تحریک انصاف کی گرفتاری کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔تھانہ شاہدرہ پولیس نے حماد اظہر،یاسر گیلانی،ندیم بارا،عدیل نواز ،شفقت محمود اور میاں محمود الرشید کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے ہیںاس کے علاو ہ امتیاز شیخ، عندلیب عباس،مراد راس، ڈاکٹر یاسین راشد ,میاں اسلم اقبال کےبھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے ہیں۔جبکہ دیگر رہنماوں میں اعجاز چوہدری،اکرام عثمان ،حسان نیازی، زبیر نیازی،جمشید اقبال چیمہ اورمسرت جمشید چیمہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں