218

فلڈفائیٹنگ کے سلسلہ میں متعلقہ محکموں کی استعدادکار اورتیاری کو جانچنے کیلئے موک ایکسرسائز

ڈسٹرکٹ فلڈسیفٹی اینڈریلیف پلان کے تحت فلڈسیزن کے دوران فلڈفائیٹنگ کے سلسلہ میں متعلقہ محکموں کی استعدادکار اورتیاری کو جانچنے کیلئے موک ایکسرسائیز داجل چیک پوسٹ بھکر کے قریب منعقد کی گئی جس کااہتمام ریسکیو 1122-کے مقامی یونٹ نے دیگر محکموں کے اشتراک سے کیاتھا۔دریائے سندھ کے ساتھ واقع جھیل پر منعقدہ موک ایکسرسائیز کامعائنہ ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے کیا۔اس مو قع پر اے ڈی سی ریونیو محمد نصر اللہ خان،اسسٹنٹ کمشنر بھکر احمد سلیم چشتی اورریسکیو 1122کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔جس کے دوران انہوں نے فلڈسیفٹی اینڈریلیف پلان سے متعلقہ محکموں کی طرف سے قائم کیے گئے کیمپوں میں آزمائشی انتظامات کاجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے جھیل میں ریسکیو1122-کی آزمائشی امدادی ایکسرسائیز بھی دیکھی۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے فلڈموک ایکسرسائیز کے انعقاد پر اطمینان کااظہار کیااوراس کو فلڈریلیف سے متعلقہ محکموں کی صلاحیت کارمیں اضافہ و بہتری کاذریعہ قراردیتے ہوئے اس بات پر زوردیاکہ اس فرضی مشق کی روشنی میں جملہ حفاظتی انتظامات واقدامات بھرپور تیاری کے ساتھ برقرارر کھے جائیں تاکہ فلڈ ایمرجنسی کی صورت میں امدادی کارروائیاں مربوط وموثر انداز میں مکمل کی جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ موک ایکسرسائیز کی بدولت محکموں کے آپسی اشتراک اورپیشہ ورانہ مہارت کو مزید تقویت ملے گی۔قبل ازیں موک ایکسرسائیز میں شریک محکموں کے افسران نے ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کو متعلقہ دائرہ کار کے کیمپوں کے بارے میں بریفنگ دی#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں