252

فارسٹ گارڈ گرفتار، ملزم نے 6 لاکھ 65 ہزار روپے کے سرکاری درخت کاٹ کر فروخت کیے تھے

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے لاکھوں روپے کے سرکاری درخت کاٹ کر فروخت کرنے پر محمد الطاف حسین، فارسٹ گارڈکو گرفتار کر لیا۔
ملزم نے بھوچرا نہر، منگواناراجباہ کے کنارے 6لاکھ65ہزار روپے کے سرکار درخت کاٹ کر فروخت کیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق عاصمہ اعجاز چیمہ، ریجنل ڈائریکٹرا ینٹی کرپشن سرگودھا کوعبدالعزیز ولد محمد یار سکنہ ڈیرہ جاڑا نے درخواست گزاری کہ الطاف حسین، فارسٹ گارڈعرصہ دراز سے برلب نہر، بھوچرانہر، منگواناراجباہ کنارے پر غیر قانونی طورپر سرکاری درخت کاٹ کر فروخت کر رہا ہے جس سے خزانہ سرکار کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو ا ہے۔اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری کے احکامات دیتے ہوئے انکوائری خطیب الرحمن، انسپکٹر ہیڈکوارٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپردکی۔ دوران انکوائری مکمل چھان بین کی گئی اور موقعہ ملاحظہ کیا گیا،جس سے معلوم ہوا کہ محکمہ جنگلات نے بھی اس کی محکمانہ انکوائری کی جس سے ثابت ہو اکہ فارسٹ گارڈ الطاف حسین نے سرکاری درخت کاٹ کر فروخت کیے ہیں جس سے خزانہ سرکارکو6لاکھ65ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔ جس پر انکوائری آفیسر نے انکوائری رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کو پیش کی جس میں الطاف حسین، فارسٹ گارڈانچارج منگوانہ بیٹ سرگودھا کے خلاف مقدمہ درج کرنے اوردیگر اہلکاران کے کردار دوران تفتیش تعین کرنے کی سفارش کی جس پرریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے الطاف حسین، فارسٹ گارڈ، انچارج منگوانہ بیٹ، محکمہ جنگلات کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دئیے اورملزم الطاف حسین، فارسٹ گارڈ کو گرفتار کرنے کا حکم دیاجس پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے ملزم الطاف حسین فارسٹ گارڈ کو گرفتار کر لیا. ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے مقدمہ کی تفتیش عصمت اللہ بندیال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(شکایات)، اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپرد کی اور ہدایت کی مقدمہ کی تفتیش میں دیگر اہلکاران کے کردار کا تعین کر کے تفتیش میرٹ پرمکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں