263

فائر فائٹرز کے بین الاقوامی دن کے موقع پر بانی ڈائریکٹر شہید فائر فائٹرز اور شہدا کے لیے خصوصی دعائیں کروائیں گئیں

*پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ لیہ*

از وسیم حیات میڈیا کوآرڈینیٹر PESDلیہ

عنوان: *ریسکیو 1122لیہ کے زیر اہتمام ورلڈ فائر فائٹرز ڈے کا اہتمام*

لیہ… فائر فائٹرز کے بین الاقوامی دن کے موقع پر بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی زیر نگرانی میں ضلع بھر میں شہید فائر فائٹرز اور شہدا کے لیے خصوصی دعائیں کروائیں گئیں جبکہ سینٹرل ریسکیو اسٹیشن پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا اور بعدازاں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فائر فائیٹنگ کے دوران شہید ہونے والے فائر فائیٹرز کو خراجِ تحسین پیش کیاجاتا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد نے ورلڈ فائیر ڈے کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ُان فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور انکی لازوال قربانیوں کو یاد رکھنا ہے جو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان ومال کے حفاظت کرتے ہیں پنجاب ایمرجنسی سروس لیہ نے اب تک ضلع بھر میں *13سو سے زائدآگ کے واقعات پر پیشہ وارانہ فائیر فائیٹنگ سے *تقریبا3747.50ملین روپے* کے نقصان کو بچا چکی ہے ۔اس دن کی مناسبت سے ریسکیورز نےشہدا ریسکیو کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔
###

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں