314

عید کی چھٹیوں کے دوران ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا 20خواتین سمیت 69 افراد زخمی ہوٸے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد عبیداللہ خان

تمام ریسکیو اہلکاروں نے عید الفطر کے موقع پر اپنی ڈیوٹی پوری جانفشانی سے سرانجام دی 260 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیا جس میں 60 ٹریفک حادثات 09 فائر ایمرجنسیز 160میڈیکل اور 12لڑائی جھگڑے کی ایمرجنسیز شامل ہیں
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بھکر انجینئر محمد عبیداللہ خان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران روڈ ٹریفک حادثات مین اضافہ ہوا اورعید الفطرپر ٹریفک حادثات کے مختلف 60 واقعات میں 69 افراد زخمی ہوئے جن میں 02بچوں سمیت 17خواتین بھی شامل ہیں 62 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال شفٹ کیا جبکہ07 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔جس میں موٹر سائیکلز کے60 کار کے 09 بس و ٹرالر اور رکشوں 06 کے حادثات میں سب سے زیادہ 21سے30سال کی عمر کے 13افراد زخمی ہوئے۔ ان حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیز رفتاری،غیر محتاط رویہ اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ ہے جن کی تعداد 36 ہے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو 1122بھکر کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرمحمد عبیداللہ خان نے حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں تو ٹریفک حادثات میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں