292

معالجین اور عام لوگوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ یہ ادویات استعمال کرنے سے گریز کریں

سیفٹی الرٹ:

ڈرگ رجسٹریشن بورڈ نے رجسٹریشن ہولڈر کے پاس حفاظتی/افادیت کے اعداد و شمار کی عدم دستیابی کی وجہ سے، درج ذیل ادویات/فارمولیشنز کی رجسٹریشن کو فوری طور پر ایک سال کی مدت کے لیے معطل کر دیا ہے
(یا حفاظتی ڈیٹا جمع کرانے تک)

1. پیراسیٹامول + تھیورائڈازین + کیفین کی گولیاں

2. Diclofenac پوٹاشیم 75 ملی گرام اور 100 ملی گرام گولیاں

3. Famotidine Liquid Suspensions 10 mg/5ml اور 20 mg/5 ml۔

متعلقہ مینوفیکچررز کو فوری واپس بلانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تمام معالجین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مریضوں کو یہ فارمولیشن تجویز کرنا بند کر دیں۔

عام لوگوں کو بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ استعمال سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں