250

عام انتخابات پر کتنے ارب روپے خرچ آٸے گا آپ بھی جانیں

عام انتخابات پر کتنے ارب روپے خرچ آٸے گا آپ بھی جانیں۔۔۔

عام انتخابات پر47ارب 41کروڑ خرچ ہونگے‘

تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

27 مئی ، 2022

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی تیاریوں کا آغاز کر دیا‘ وزارت پارلیمانی امور نے اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی جس کے مطابق عام انتخابات 2023 میں 47ارب 41 کروڑ 73لاکھ روپے خرچ ہوں گے‘ اس حوالے سے وزارت پارلیمانی امورکا مزید کہنا ہے کہ ٹریننگ ونگ کے لیے 1 ارب 79 کروڑ اور 90 لاکھ روپے خرچ ہوں گے ،بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے لیے 4 ارب 83 کروڑ 55 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔تحریری جواب میں وزارت پارلیمانی امور نے کہا کہ انتخابی فہرستوں پر 27 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں