317

عالمی منڈی میں خام تیل سمیت پیٹرول کی قیمت میں کمی آئی ہے، پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت کم ہوسکتی ہے

عالمی منڈی میں خام تیل سمیت پیٹرول کی قیمت میں کمی آئی ہے، پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 سے 14 روپیہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 25 سے 30 روپیہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی نہ بڑھے تو 16 جولائی سے قیمت میں کمی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، خام تیل کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک بار پھر 6 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں