301

عازمین نے رات منیٰ میں قیام کیا۔حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔ عازمین نے رات منیٰ میں قیام کیا۔

عازمین عبادات، تلاوت اور استغفار میں مصروف رہے۔ نماز فجر کے بعد عازمین میدان عرفات روانہ ہوگئے۔

10 لاکھ سے زائد عازمین آج حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے، خطبہ حج پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجکر 40 منٹ پر دیا جائے گا۔

غروب آفتاب کے وقت اذان مغرب سے قبل میدان عرفات سے مزدلفہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ نماز عشا کے وقت مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

عازمین مزدلفہ میں رات قیام اور رمی کے لیے کنکریاں جمع کریں گے اور فجر کی نماز ادا کرکے رمی ( بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے) کے لیے جمرات روانہ ہوجائیں گے۔

اس کے بعد وہ قربانی کریں گے اور پھر حلق کروا کے احرام اتارکر اس کی پابندیوں سے آزاد ہوجائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں