260

ضلع کونسل سرگودھا کے انفورسمنٹ انسپکٹر کو اینٹی کرپشن نے ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے عاصمہ اعجاز چیمہ،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی نگرانی میں سرگودھا ڈویژن میں کرپٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنک کیا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پرڈویژن بھر میں کرپٹ ملزمان کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا رہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد بشیر ولدمحمد رفیق سکنہ لالوالی ضلع سرگودھانے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاعاصمہ اعجاز چیمہ کو درخواست گزاری کہ سائل بھاگٹانوالہ میں الفردوس مارکیٹ بنا رہا ہے جس کا نقشہ پاس کروانے کے لیے نثار احمد، انفورسمنٹ انسپکٹر، ضلع کونسل سرگودھا سے رابطہ کیا جس نے مارکیٹ کا نقشہ پاس کروانے کے لیے ایک (1)لاکھ روپے رشوت طلب کر رہا ہے،جبکہ وہ اسی کام کے لیے پہلے بھی 35لاکھ1ہزار روپے رشوت وصول کر چکا ہے۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے محمد اکرم، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا کو ریڈ کرنے کا حکم دیاجس پرمحمد اکرم، سرکل آفیسرنے اپنی ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ عمر جاوید ورک، جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ریڈ کر کے نثار احمد، انفورسمنٹ انسپکٹر، ضلع کونسل سرگودھاسے 1لاکھ روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے موقع پر ہی گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر4/2022تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا درج کرلیا۔ ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں