245

صوبائی حکومت دھاندلی کی کوشش کررہی ہے۔انتظامی افسران کو وڈیولنک کے ذریعے ناجائز امور پر مجبور کیا جارہا ہے رہنما پی ٹی آٸی رفیق احمد خان نیازی

پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما رفیق خان نیازی ایڈووکیٹ نے ڈیرہ منصور خان نیازی دریاخان میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ صوبائی حکومت دھاندلی کی کوشش کررہی ہے۔انتظامی افسران کو وڈیولنک کے ذریعے ناجائز امور پر مجبور کیا جارہا ہے۔35پولنگ اسٹیشنز دھاندلی کیلئے مقرر ہونے کی اطلاع ہے۔جبکہ 20ہزار جعلی ووٹ بھی ڈالے جانے کی سازش تیار ہے۔مسلم لیگ ن ایسی سازشوں کی ماہر ہے۔ ہمارے تحفظات کے باوجود ضمنی الیکشنز کیلئے مقرر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ہمیں مطمئن نہیں کررہے۔فارم 45 کے بارے یقین دہانی نہیں کرائی جارہی۔ دریاخان سے کوئی بھی پولنگ اسٹیشن ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ مسافت پر نہیں۔اس لیے یہ طے شدہ ہے کہ جوپولنگ سٹاف اپنے پولنگ اسٹیشن سے نکل کرڈیڑھ گھنٹے میں دریاخان ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے کیمپ آفس پر نہیں پہنچتا۔یہی سمجھا جائے گا۔دھاندلی حکومتی سرپرستی میں کی جارہی ہے۔ فورتھ شیڈول کے نام پر ہمارے حامیوں کو انتخابی مہم سے روکنے کیلئے اداروں کواستعمال کیاجا رہا ہے۔ہمیں یہ بھی معلوم ہواہے کہ انتظامیہ کو ڈرایا جا رہاہے کہ پی ٹی آئی پولنگ اسٹیشنز پر رش بنائے گی۔اور مسلح آدمی لائے گی۔ہم واضح کرناچاہتے ہیں۔کہ ہمارا الیکشن جیتاہواہے۔مخالفین اپنی ناکامی چھپانے کیلئے مکروہ پروپیگنڈہ اور حکومتی سرپرستی سے انتظامیہ کو استعمال کرکے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہم واضح کررہے ہیں کہ اگر ہمیں جس پولنگ اسٹیشن سے بھی فارم 45 نہ ملا۔عملہ رزلٹ دیے بغیر نکلنے نہیں دیاجائے گا۔اگر کسی نے مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی۔تو ہر طریقہ سے اپنے حق کاتحفظ کریں گے۔ لوڈشیڈنگ کافائدہ اٹھاکر رزلٹ متاثر کرنے کی سازش ہوسکتی ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ان کے ماتحت تمام افسران کو آگاہ کرناضروری سمجھتا ہوں کہ اگرانہوں نے فریق بننے کی کوشش کی تو ان کوقانونی انجام تک پہنچائے بغیر نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن نتائج دیر سے لانے والے عملہ کے خلاف فوری کاروائی ہو۔اور اس پولنگ اسٹیشن پرانتخاب دوبارہ کرایاجائے۔چیف الیکشن کمشنر کارویہ واضح نہیں مگر امید ہے کہ الیکشن عملہ اپنے چہرے کالے نہیں کرے گا۔اس موقع پر انہوں نے کہا جولوگ پارٹی پالیسی سے ہٹ کر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔وہ پارٹی سے فارغ ہیں۔اگر بعد میں وہ کسی سٹیج پر پی ٹی آئی میں شمولیت کرسکتے ہیں۔ انہیں خوش آمدید کہاجائے گا۔ لسانیت اور فرقہ واریت پھیلانے والا کوئی بھی ہو انتظامیہ حقائق کی بنیاد پر کاروائی کرے۔تو ہم اس کی تائید کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں