248

شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے اور انسانی اسمگلروں کا ساتھ دینے پر ایف آئی اے نے اپنے ہی محکمے کے کانسٹیبل کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکار گرفتار

02 جون ، 2022

کانسٹیبل اسد نعمان انسانی اسمگلروں سے مل کر لوگوں کو زمینی راستے سے یورپ، ایران اور ترکی بھجوانے میں ملوث تھا: ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان۔

شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے اور انسانی اسمگلروں کا ساتھ دینے پر ایف آئی اے نے اپنے ہی محکمے کے کانسٹیبل کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی اے ملتان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ساجد اکرم چوہدری کے مطابق کانسٹیبل اسد نعمان انسانی اسمگلروں کے ساتھ ملکر لوگوں کو زمینی راستے سے یورپ، ایران اور ترکی بھجوانے میں ملوث تھا۔

ساجد اکرم چوہدری کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تحقیقات کے بعد اس کا انسانی اسمگلروں سے رابطہ ثابت ہو گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان کا کہنا ہے کہ ملزم اسد نعمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں