379

شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو کو اب باقاعدہ برانڈز کی جانب سے پروجیکٹس ملنے لگے

منفرد اور اچھوتے ڈانس کے سبب راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو کو اب باقاعدہ برانڈز کی جانب سے پروجیکٹس ملنے لگے ہیں۔

سوشل میڈیا کی طاقت سے اب ہر بڑا چھوٹا صارف خوب واقف ہو چکا ہے، ایسے میں ٹک ٹاکر عائشہ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ دوست کی مہندی پر کیا گیا ڈانس اُن کی زندگی ہی بدل دے گا
جہاں عائشہ عرف مانو صرف ایک ٹک ٹاکر تھی وہیں آج وہ پاکستان کے مختلف برانڈز کی تشہیر کرتی نظر آ رہی ہیں۔

عائشہ عرف مانو کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے سر پر دوپٹہ اور عبایا پہنا ہوا ہے۔
عائشہ اس وقت متعدد برانڈز کی تشہیر میں کام کر چکی ہیں جن میں ’ویسٹرن آؤٹ فِٹس‘ مغربی لباس بھی شامل ہے۔

عائشہ کی جانب سے کروایا گیا نیا فوٹو شوٹ اس وقت انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین اپنی مخلتف رائے، پسندیدگی اور ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں