248

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو بتایاگیا ہے کہ قومی بھنگ پالیسی منظور کر لی گئی ہے

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو بتایاگیا ہے کہ قومی بھنگ پالیسی منظور کر لی گئی ہے، بھنگ کے دواؤں میں استعمال کے لئے عالمی سطح پر وسیع مواقع موجود ہے۔
بھنگ کی پالیسی کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ قومی بھنگ پالیسی منظور کر لی گئی ہے۔ بھنگ کے دواؤں میں استعمال کے لئے عالمی سطح پر وسیع مواقع موجود ہے۔ اس وقت یہ چالیس بلین ڈالر کی مارکیٹ ہے جو اگلے چار سالوں میں سو بلین ڈالر تک پہنچ جائیگی۔ حکام نے بتایا کہ وزارت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک جامع پالیسی بنائی ہے اور جلد از جلد اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ کمیٹی اجلاس میں سینیٹرز، محمد ہمایوں مہمند، فوزیہ ارشد، کامران مرتضیٰ، سید شبلی فراز، محمد اسد علی خان جونیجو، ثناجمالی، افنان اللہ خان اور متعلقہ وزارت کے حکام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں