755

سپیشل جج اینٹی کرپشن نے سابقہ سیکنڈری سکول ٹیچر کو چار دفعات میں مجموعی طور پر 20سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھا نے محمود احمد،سابقہ، سیکنڈری سکول ٹیچر، محکمہ تعلیم سرگودھاکو چار دفعات میں مجموعی 20سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

اینٹی کرپشن سرگودھا نے ملزم کے خلاف2016میں چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔

ملزم محمود احمد جعلی ڈگری پر SSTبھرتی ہوا تھا۔

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے عاصمہ اعجاز چیمہ، ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا کی پراسیکوشن ٹیم نے عدالت میں زیر سماعت مقدمات میں ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے اپنی کاوشیں تیز کر دی ہیں جس پرمعزز سپیشل اینٹی کرپشن عدالت سرگودھاکے جج جناب شہزاد حسین بھٹی نے ایک مقدمہ میں ملزم محمود احمد، سابقہ سکینڈری سکول ٹیچر، گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر44جنوبی کو چار دفعات میں مجموعی طور پر20سال قید اورپانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا ئی۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کو عبدالحمید ولد محمد رفیق سکنہ چک نمبر29جنوبی نے درخواست گزاری تھی کہ محمود احمد ولد محمد رفیق سکنہ چک نمبر25جنوبی،سرگودھا جعلی ڈگری پر محکمہ تعلیم میں غیر قانونی طریقہ استاد بھرتی ہوا ہے جبکہ اس کے پاس کوئی ڈگری نہ ہے، اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ملزم محمود احمد، سابقہ سیکنڈری سکول ٹیچر کے خلاف بعداز انکوائری الزام ثابت ہونے پر مقدمہ نمبر28/2016تھانہ ہیڈکوارٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا میں درج کرنے کے احکامات دئیے۔ مقدمہ کی تفتیش کے دوران مکمل ریکارڈ کی چھان بین کی گئی اور محکمہ تعلیم کے افسران وا ہلکاران کو بھی شامل تفتیش کیا گیا۔ جس میں ملزم محمود احمد، سابقہ سیکنڈری سکول ٹیچر اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکا جس پر ملزم کے خلاف ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے جوڈیشل ایکشن منظور کرتے ہوئے چالان عدالت سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھا میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ جس پر سرکل آفیسر ہیڈکوارٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے ملزم کے خلاف چالان سپیشل اینٹی کرپشن عدالت میں جمع کروایا۔ سپیشل جج، اینٹی کرپشن عدالت میں ملک ظفر عباس، ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل، اینٹی کرپشن عدالت سرگودھاکی سربراہی میں پراسیکوشن ٹیم نے مقدمے کی مکمل پیروی کی اور اپنے گواہان کے بیانات دلوائے، عدالت میں بھی ملزم اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکاجس پر سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھا جناب شہزاد حسین بھٹی نے ملزم محمود احمد، سابقہSSTگورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر25جنوبی کو دفعہ409میں پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانہ دفعہ420میں پانچ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ468میں پانچ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ471میں بھی پانچ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 3ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ ملزم کو اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں