300

سپورٹس گالا برائے خصوصی افراد کا باقاعدہ افتتاح سپورٹس جیمنزیم بھکر میں کردیا گیا

سپورٹس گالا برائے خصوصی افراد کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے سپورٹس جیمنزیم بھکر میں کردیا۔

ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سپورٹس اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹس نے سپورٹس گالا برائے خصوصی افراد کا انعقاد یقینی بنایا۔

خصوصی افراد ہماری توجہ کے طلبگار ہوتے ہیں ان کیلئے خوشیوں کے مواقع پیدا کرنا سکون قلب کا ذریعہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر

مہزب معاشروں میں خصوصی افراد کی خوب حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ڈپٹی کمشنر

سپورٹس گالا میں خصوصی افراد کی پرجوش شرکت اور کھیلوں میں انکی دلچسپی دیکھ کر دلی مسرت حاصل ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر

ویل چئیرز ریس،رسہ کشی اور سو میٹر ریس کے پوزیشن ہولڈرز خصوصی افراد کو کیش پرائز اور دیگر انعامات سے نوازا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملک حسنین کو عمدہ انداز میں ایونٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ڈپٹی کمشنر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں