290

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے۔

مسجد نبوی میں عید کی نماز ادا کر دی گئی

مکہ مکرمہ میں حجاج کرام بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں، اس کے بعد حجاج قربانی کر کے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے جس کے بعد طواف زیارت کریں گے۔

صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گے اور منیٰ واپس جائیں گے۔

سعودیہ سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج کرام گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے۔
بیمار اور معذور حجاج سعودی وزارت صحت کی خصوصی نگرانی میں رمی کریں گے۔

حجاج کرام مزدلفہ سے رمی جمرات کیلئے روانہ

حجاج کرام مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزارنے کے بعد رمی جمرات کیلئے روانہ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں