248

سری لنکا میں 10 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

دیوالیہ ہونے کے بعد سری لنکا میں ایندھن کی شدید قلت پیدا ہوگئی جس کے بعد ملک میں 10 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بند کر کے صرف ایمرجنسی شعبوں کو ایندھن فراہم ہوگا جبکہ سرکاری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق رعایتی قیمت پر ایندھن حاصل کرنے کے لئے سری لنکن حکومتی وفد نے قطر اور روس کا دورہ بھی کیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے سری لنکا میں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا تھا۔ سری لنکن پیٹرولیم اور گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ پیٹرول 22 اور ڈیزل 15 فیصد مہنگا کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اضافے کے بعد سری لنکا میں ایک لیٹر پیٹرول پاکستانی 318 روپے اور ڈیزل 266 روپے کا ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں