234

سرگودہا… کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے عوامی بھلائی کے اقدامات کی جانچ کے لیے الصبح 4 بج کر 20 منٹ پر شہر کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا

با تسلیمات دفتر ڈائریکٹر تعلقات عامہ سرگودہا ڈویژن

(چوہدری شہزاد احمد ورک)
ہینڈ آؤٹ

سرگودہا (25مئی 2022) کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے عوامی بھلائی کے اقدامات کی جانچ کے لیے الصبح 4 بجکر 20 منٹ پر شہر کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا ۔سی او ایم سی طارق پرویا، ڈی جی پی ایچ اے رائے یاسر بھٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے ایم سی 16,17اور 18کا دورہ کرنے کے علاوہ عیدگاہ پارک کا بھی معائینہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے الصبح میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں جاری صفائی آپریشن اور سیور لائنوں کی ڈی سلٹنگ کے جائزہ کے لیے لیاقت مارکیٹ ، ریل بازار ، اُردو بازار،گول چوک سٹی روڈ اور عیدگاہ دورہ کا دورہ کیا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ عملہ صفائی کو صبح چار بجے ڈیوٹی پر موجود ہونا چاہیے جبکہ اندروں شہر کے تمام بازار صبح سات بجے تک صاف ستھرے نظر آنے چاہیے۔ انہوں نے اردو بازار گول چکر کے گردونواح میں موجود ہتھ ریڑھیوں کو کسی اور مناسب جگہ منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔انہوں نے سی او ایم سی کو شہر کی تمام 22یونین کونسلوں کا سروے کرکے بند سیور لائنوں کو فوری کھولنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔کمشنر نے شہر میں لگائے گیے آر او پلانٹس کا بھی معائینہ کیا اور بند پلانٹس کو آب پاک اتھارٹی سے ملکر فنکشنل کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے عیدگاہ پارک کے معائنہ کے دوران پی ایچ اے کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے پارک کے واش رومز میں پانی کی دستیابی واکنگ ٹریک اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے اس ضمن میں ضروری احکاماتِ جاری کیے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد سے سیرکے لیے آئے شہریوں نے ملاقات کی اور انہیں پارک سے ملحقہ ڈسپوزل چلنے سے پھیلنے والے تعفن /بدبو کے سد باب کی استدعا کی جس پر کمشنر نے ایم سی اور پی ایچ کو فوری ضروری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ شہریوں کی جانب سے کمشنر کے شہر کے الصبح دورہ کرنے اور صفائی ستھرائی کے عمل کو چیک کرنے کے عمل کو سراہا۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اندرون بازاروں میں پڑے خراب کوڑے دانوں کو فوری ٹھیک اور رنگ و روغن کرنے کی ہدایت کرتے ہونے کہا کہ وہ ایک ہفتہ بعد دوبارہ ان یونین کونسلوں کا دورہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں