259

سرگودہا سے براستہ چنیوٹ فیصل آ باد تک تقریبا 70کلو میٹر دورویہ سڑک کی تعمیر کا تخمینہ 18-ارب 19 کروڑ روپے لگایاگیاہے ۔ یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیا جائیگا

سرگودہا سے براستہ چنیوٹ فیصل آ باد تک تقریبا 70کلو میٹر دورویہ سڑک کی تعمیر کا تخمینہ 18-ارب 19 کروڑ روپے لگایاگیاہے ۔ یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیا جائیگا۔ اس امر کا انکشاف کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدار ت جائزہ اجلاس میںکیاگیا ۔ ا جلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا عمران قریشی ‘ ایس ای ہائی ویز شفقت حسین بخاری اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن کے علاوہ متعلقہ افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ سڑک کی تعمیر کیلئے سرگودہا ‘چنیوٹ اور فیصل آباد میں 8 سو کینال اراضی خریدی جائیگی جس کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ سڑک کے دونوں اطراف شولڈرز کے علاوہ تین فلائی اوور بنائے جائیں گے جو چنیوٹ شہر ‘ چنیوٹ جھنگ روڈ اور سرگودہا چنیوٹ روڈ پر بنائے جائیں گے ۔ سڑک کے اطراف سروس روڈ کے علاوہ ڈرین بھی منصوبے میں شامل کی گئی ہے ۔ سرگودہا سے فیصل آباد تک 3 ٹول پلازہ ‘ 7یوٹرن اور پیدل چلنے والے افراد کیلئے 8 پل بھی منصوبے میں شامل کئے گئے ہیں ۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر سرگودہا عمران قریشی کو سڑک کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری کا عمل جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایس ڈی او ہائی ویز چنیوٹ نے سڑک کی تعمیر کے حوالے سے اپنے ضلع میں اٹھائے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں