220

سرکاری رقبہ کو بوگس اور فرضی الاٹمنٹ کرنے والے گروہ کے خلاف انکوائری کرنے کے احکامات

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے سرکاری رقبہ کو بوگس اور فرضی الاٹمنٹ کرنے والے گروہ کے خلاف انکوائری کرنے کے احکامات دے دئیے۔

*الزام علہیان نے 6لاکھ روپے کے عوض102کنال زرعی اصلاحات کا رقبہ وصول کر کے بوگس اور فرضی الاٹمنٹ کر دی۔*

تفصیلات کے مطابق عاصمہ اعجاز، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوغلام حسین ولد مہلا خان سکنہ ماڑی نے درخواست گزاری کہ محمد دارا ولد سردارا، احمد ولد محمد یار، محمد سلطان ساکن جوڑا سکیسر نے ایک گروہ بنارکھا ہے جو کہ زرعی اصلاحات کا 102کنال سرکاری رقبہ جعلی سازی سے بوگس اور فرضی الاٹمنٹ کررہے ہیں اور لوگوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں اس گروہ نے سائل سے بھی6لاکھ روپے وصول کر کے ایک بوگس اور فرضی الاٹمنٹ کی ہے اس گروہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے انکوائری تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)اینٹی کرپشن سرگودھا کو سپرد کی اور انکوائری آفیسر کو ہدایت کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں۔

*ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے شاہ نکڈر میں پی سی سی سلیب میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کے الزام میں تحصیل کونسل کے افسران، اہلکاران اور ٹھکیدار کے خلاف انکوائری کے احکامات دے دئیے۔*

تفصیلات کے مطابق عاصمہ اعجاز، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کومحمد ریاض ولد خیر دین سکنہ شاہ نکڈر نے دخواست گزاری کہ محلہ شریف پورہ میں پی سی سی سلیب کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیاہے جس سے خزانہ سرکار کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے انکوائری محمد نوید، ڈپٹی ڈائریکٹر(ٹیکنیکل)،اینٹی کرپشن سرگودھا کو سپرد کی اور انکوائری آفیسر کو ہدایت کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں