324

سانپ کے ڈسنے سے مرنے والے اپنے بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے آنے والا شخص بھی سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہو گیا

بھارت میں سانپ کے ڈسنے سے مرنے والے اپنے بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے آنے والا شخص بھی سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ریاست پنجاب کے گاؤں بھووانی پور میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز سانپ کے ڈسنے کی وجہ سے مرنے والے بھائی اروند کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے 22 سالہ گووند مشرا لدھیانہ سے گاؤں پہنچے تھے۔

تاہم اگلے ہی روز گووندگھر میں سو رہے تھے کہ سانپ نے انہیں بھی ڈس لیا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔

حکام کے مطابق گووند جس گھر میں سورہے تھے ادھر ایک اور شخص کو اسی رات سانپ نے کاٹا لیکن وہ زندہ بچ گیا البتہ حالت خراب ہونے کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں