251

ساحل سمندر پر وقت گزارنے کے لیے ایک شخص نے 68 ارب ڈالر مالیت کے فنڈ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی ملازمت چھوڑ دی۔

ساحل سمندر پر وقت گزارنے کے لیے ایک شخص نے 68 ارب ڈالر مالیت کے فنڈ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی ملازمت چھوڑ دی۔

لندن میں قائم جوپیٹر فنڈ مینجمنٹ کے سی ای او نے اس وقت سب کو حیرت میں مبتلا کردیا جب انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ساحل سمندر پر بیٹھنے کے لیے ملازمت کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔

اینڈریو فورمیکا نامی اس شخص نے 2019 میں اربوں ڈالر کی فنڈ مینجمنٹ کمپنی میں ملازمت اختیار کی تھی تاہم اب ان کی یہ کرسی رواں سال یکم اکتوبر کو خالی ہوجائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اینڈریو فورمیکا فرم کے ڈائریکٹر انویسٹمنٹ کے عہدے سے بھی مستعفی ہوں گے۔

بتایا گیا کہ انہوں نے اپنی ملازمت ذاتی وجوہات کی بنا پر چھوڑی ہے اور وہ اس کے بعد انگلینڈ سے واپس آسٹریلیا جانا چاہتے ہیں جہاں ان کے بوڑھے ماں باپ رہتے ہیں۔

اینڈریو فورمیکا نے غیرملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف سمندر کے کنارے جاکر بیٹھنا چاہتا ہوں اور کچھ کرنا نہیں چاہتا۔

ان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کی تین دہائیاں برطانیہ میں گزاریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں