248

سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی حکومت کو صوبے میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت دے دی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی حکومت کو صوبے میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت دے دی ہے۔

عمران خان

سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سابق صوبائی وزیر ہاشم جوان بخت نے ملاقات کی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے صوبے میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔
سابق وزیر اعظم نے احساس پروگرام پر عمل درآمد کے لیے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو ذمہ داری دے دی۔

ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ افسوس ہے کہ سابق حکومت نے غریبوں کی مدد کے لیے ہمارے شاندار پروگرام کو روکا، سابق حکومت نے غریب اور نادار افراد کی فلاح و بہبود کے پروگرام کو نظر انداز کیا۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے، پروگرام کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملی۔

ملاقات میں ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام پر عمل درآمد سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں