261

سابقہ مس برازیل گلیسی کوریا ٹانسلز کی سرجری کے بعد 27 سال کی عمر میں چل بسیں یونائیٹڈ کانٹینٹ برازیل کا تاج پہنایا گیا تھا

برازیلیا(این این آئی) سابقہ مس برازیل گلیسی کوریا ٹانسلز کی سرجری کے بعد 27 سال کی عمر میں چل بسیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوریا جسے 2018 میں مس یونائیٹڈ کانٹینٹ برازیل کا تاج پہنایا گیا تھا، دو ماہ تک کومہ میں رہنے کے بعد ایک نجی کلینک میں موت کی وادی میں چل گئی۔میڈٰیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سابقہ بیوٹی کوئین کو اپنی معمول کی سرجری کے صرف پانچ دن بعد اپریل کے اوائل میں کومہ میں جانے سے پہلے ہیمرج اور دل کا دورہ پڑا تھا، اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گلیسی کوریا نے 2018 میں مس برازیل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں