201

رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے مربوط و موثر لائحہ عمل وضع کیا گیا ہے سپیشل سیکر ٹری پرائمری ڈویلپمنٹ اینڈسکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید

حکومتی احکامات کی روشنی میں رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے مربوط و موثر لائحہ عمل وضع کیا گیا ہے جس کا مقصد ہمہ وقتی نگرانی کے تحت عوام الناس کو معیاری اشیائے خوردونوش کی سستے داموں حسب طلب فراہمی یقینی بناتے ہوئے ہر ممکن سہولت دیناہے۔یہ بات سپیشل سیکر ٹری پرائمری ڈویلپمنٹ اینڈسکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فرخ نویدنےسستے رمضان بازار حیدرآباد تھل، منکیرہ اورجہان خان کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔معائنہ کے دوران اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر،اے سی منکیرہ غلام سرور ،اے سی بھکر احمد سلیم چشتی،رمضان بازاروں کے انچارج افسران اور معاون تاجران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ عوام الناس کو حکومتی فلاحی رمضان پیکج کے تحت قابل ذکر ثمرات و فوائد حاصل ہورہے ہیں جو حکومت کے جذبہ عوامی خدمت کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے انتظامی افسرا ن کو تاکیدکی کہ عام مارکیٹ میں بھی چیک اینڈ بیلنس موثر انداز میں برقرار رکھاجائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ مارکیٹ ریلیف کی فراہمی میں خلل نہ آنے پائے۔مذکورہ رمضان بازاروں کے معائنہ کے دوران سپیشل سیکر ٹری پرائمری ڈویلپمنٹ اینڈسکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فرخ نویدنے آٹا،چینی،گھی، گوشت، سبزیات،پھلوں،مشروبات،بیسن ودیگر مصالحہ جات،کریانہ اور فیئر شاپس سمیت تمام سٹالوں پر اشیاء کی دستیابی،کوالٹی،وزن اور نرخوں پر اطمینان کا اظہار کیااور خریداری کیلئے آئے ہوئے لوگوں سے بھی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔علاوہ ازیں انہوں نے عام مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کے سرکاری نرخوں کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے رمضان بازاروں کے شکایات مراکز اور کنٹرول رومز کو ہمہ وقت فعال رکھنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے تاکید کی کہ اگر عوام کی طرف سے شکایات موصول ہوں تو ان کا فوری ازالہ کیاجائے۔علاوہ ازیں انہوں نے رمضان بازاروں کے انچارج افسران کو تاکید کی کہ سیکیورٹی اور صفائی کا عمدہ نظام کڑی نگرانی کے تحت برقرار رکھاجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں