259

ربڑ کے انگوٹھے بنانے والا گروہ پکڑا گیا 3 ہزار سے زائد جعلی فنگر پرنٹس اور ڈیوائسز برآمد

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ربڑ کے انگوٹھے بنانے والے گروہ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ہزاروں جعلی فنگر پرنٹس برآمد کر لیے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ربڑ کے انگوٹھے بنانے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ہزار سے زائد جعلی فنگر پرنٹس اور ڈیوائسز برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر آلات کے علاوہ بڑی تعداد میں جعلی موبائل سیمیں بھی برآمد ہوئیں۔

اسلام آباد سے بھی ڈیٹا چوری اور دھمکیوں کے الزام میں ایف آئی اے نے نجی غیر ملکی کمپنی کے 2 سابق ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں