193

راولپنڈی:بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کی دو خواتین ارکان گرفتار 39.600 کلوگرام چرس برآمد

عتیق الرحمن اعوان سے

راولپنڈی: اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف کوئٹہ کی مشترکہ کارروائی۔

بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کی دو خواتین ارکان گرفتار۔

دونوں عورتوں کو پشین کی تحصیل خانوزئی کے قریب مسافر بس سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے ذاتی قبضے اور سامان سے 39.600 کلوگرام چرس برآمد۔

ملزمان میں پشین کی رہائشی مہر مہوش اور رحیم یارخان کی رہائشی ریحانہ یاسمین شامل۔

دونوں عورتیں پشین سے فیصل آباد منشیات اسمگل کر رہی تھیں۔

ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں