275

رافع بلوچ پاکستان کا قابل فخر سرمایہ

🌺🌺🌺
دنیا کے اعلیٰ سائبر سکیورٹی ماہرین میں شمار کیے جانے والے پاکستانی ہیکر رافع بلوچ کو 23 مارچ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاکستان کا قابل فخر سرمایہ ہونے کا اعزاز دیا گیا

گوگل اور اینڈارئڈ میں خامیاں تلاش کرنے پر 28 سالہ رافع بلوچ نے دنیا بھر میں بطور سائبر سکیورٹی ماہر اور ایتھکل ہیکر شہرت حاصل کی، جس کے بعد انہیں دنیا کے سائبر سکیورٹی کے نامور جریدوں نے اعلیٰ سائبر ماہرین کی فہرستوں میں مختلف موقعوں پر شامل کیا۔

اس سال آئی ایس پی آر نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں یوم پاکستان پر اپنی ’پرائڈ آف پاکستان‘ مہم کا حصہ بنایا اور ملک کے لیے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں ان کی خدمات کو سراہا۔

رافع بلوچ کو ماضی میں ان کی صلاحیتوں کی بنیاد پر فیس بک اور پےپال جیسے اداروں سے ملازمت کی پیشکش کی گئی، مگر انہوں نے پاکستان کا انتخاب کیا اور لندن سے سائبرسکیورٹی فارنزیکس میں ماسٹرز کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میں بطور سینیئر ایڈوائزر کام کر رہے ہیں۔

رافع بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ ملکی اعزاز کے ملنے پر شکرگزار ہوں اور امید کرتے ہیں یہ ان کی طرح پاکستان کی خدمت کرنے کا جزبہ رکھنے والوں کے لیے اہم کاوش ہے

’مجھے بہت سے ملکوں سے آفرز تھیں، جب میں برطانیہ میں تھا تو مجھے فیس بک سے بھی آفر تھی لیکن میں نے وہ نہیں لیں کیونکہ امریکہ، برطانیہ وغیرہ میں سائبر سکیورٹی میں بہت کام ہوچکا ہے لیکن پاکستان میں زیادہ ضرورت ہے کیونکہ ہم ڈیجٹائزیشن کی ابتدائی مراحل میں ہیں اور جو پالیسیاں اس وقت بنیں گی پاکستان میں وہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گی

اللہ تعالٰی شہزادے کو سلامت رکھے آمین
رافع بلوچ ہمیں آپ پر ناز ہے🇵🇰ملک عتیق اعوان۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں