248

رائے ونڈ میں فائرنگ سے سابق ایم پی اے کا بھتیجا قتل

رائے ونڈ میں فائرنگ سے سابق ایم پی اے کا بھتیجا قتل
ویب ڈیسک 01 جون ، 2022

رائے ونڈ کے علاقے چھجو چوک پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی/ فائل فوٹو
رائے ونڈ کے علاقے چھجو چوک پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی/ فائل فوٹو
لاہور: رائے ونڈ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رائے ونڈ کے علاقے چھجو چوک میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے سابق ایم پی اے عبدالرشید بھٹی کا بھتیجا احسن بھٹی اور اس کا دوست ندیم موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دوہرے قتل کی یہ واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جلد قاتلوں کو گرفتار کر لیں گے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں