229

دریاخان: رمضان المبارک میں سستا بازار کے انعقاد اور شہریوں کو ذیادہ سے ذیادہ ریلف کی فراہمی کے لئے یونٹ دریاخان(ایم سی ) میں ایک اجلاس

دریاخان(مہرالدین ایوبی) رمضان المبارک میں سستا بازار کے انعقاد اور شہریوں کو ذیادہ سے ذیادہ ریلف کی فراہمی کے لئے یونٹ دریاخان(ایم سی ) میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس تاجران نمائندگان۔ سبزی منڈی مالکان۔ مارکیٹ کمیٹی ۔زراعت سمیت دیگر سرکاری اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں طے پایا گیا کہ عوامی تکالیف کی وجہ سے رمضان سستا بازار فوارہ چوک کی بجائے کسی دوسری مناسب جگہ پر لگایا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل سمیت قریبی دکاندار وں کو مشکلات سے بچایا جائے گا اس سلسلہ میں تاجر نمائندگان سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ مشاورت کے بعد فصیلہ کریں گے تاجر برادری نے یقین دہانی کرائی کہ رمضان سستے بازار کو بھر طور کامیاب بنایا جائے گا اور شہریوں کو ہر صورت ذیادہ سے ذیادہ ریلف فراہم کریں گے کیونکہ رمضان المبارک کا مہنیہ برکتوں اور رحمتوں والا ہوتا ہے تاجر برادری ہمیشہ کی طرح انتظامیہ سے تعاون کرے گی مقامی انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ رمضان سستے بازار میں دکاندار وں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی اور حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت عوام کو حکومتی ریلف کے تحت سٹالز لگائے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں