348

دریاخان:صدر انجمن تاجران نے احساس انکم سپورٹ سنٹر پر خواتین کے لیئے چھاوں اور ٹھنڈے پانی کا بندوبست کردیا

دریاخان(مہرالدین ایوبی) انجمن تاجران کے صدر غلام علی انصاری جنرل سیکرٹری ملک نذیر احمد کھیمٹہ نے گورنمنٹ ہائی سکول بوائز دریاخان میں قائم احساس انکم سپورٹ سنٹر پر بڑھتی ہوئی گرمی پر یہاں آنے والی خواتین کے کئے چھاوں اور ٹھنڈے پانی کا بندوبست کردیا ہے اس سلسلہ میں بڑا واٹر ٹینک دیا گیا جبکہ روزانہ کی بنیاد پر برف کی ذمہ داری بھی لی ہے اس موقع پر ان تاجر رہنماؤں نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہی اولین ترجیح ہے بلا تفریق اس کو سر انجام دے رہے ہیں ان شاء اللہ اس کو سر انجام دیتے رہیں گے یہاں خواتین کو کڑی دھوپ میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ ٹھنڈے پانی کا بندوبست نہ تھا خالصتاً اللہ کی رضا کے لئے یہ کام کیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او سٹی امیر احمد خان۔ پرنسل سکول ہذا اور دیگر تاجر رہنما بھی تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں