603

دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا 20 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،فیصلہ خلاف قانون اور حقائق کے منافی ہے

اسلام آباد(اے پی پی)تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے خلاف ساجدہ یوسف،ہارون عمران گل اور عظمی کاردار نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا 20 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،
الیکشن کمیشن کا فیصلہ خلاف قانون اور حقائق کے منافی ہے،پارٹی سربراہ کا اراکین کو منحرف قرار دینا قانون کی نظر میں برقرارنہیں رکھا جاسکتا،اپیلوں میں الیکشن کمیشن،چیئرمین تحریک انصاف اورا سپیکر پنجاب اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔
ساجدہ یوسف،ہارون عمران گل اور عظمی کاردار خواتین کے مخصوص کوٹہ پر ایم پی ایز منتخب ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں