299

خیبر گھی درجہ دوم 20روپے فی کلو کی کمی دال ماش 5روپے ،دال مسور 5روپے،چاول 786۔بھی 5روپے فی کلو کی کمی پولٹری کی قیمتوں میں 7سے 10روپے کی کمی کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایات پر عوام الناس کو مارکیٹ ریلیف کی فراہمی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی بھکر کا خصوصی اجلاس سابق ایم این اے عبد المجید خان خنانخیل اور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کے زیر صدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران،ضلعی انجمن تاجران سمیت دیگر تاجر برادری،پولٹری ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے عبد المجید خان خنانخیل اور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ عوام الناس کو روزمرہ مارکیٹ ریلیف اور انکی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے تاجر برادری کا خصوصی تعاون ناگزیر ہے مشکل حالات میں ہمیں متحد ہو کر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہے اس ضمن میں ضلع کی تمام تاجر برادری اپنے کاروباری نفع کی شرح کو کم کریں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کریں۔اس موقع پر انجمن تاجران و دیگر تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ کو اپنی معاونت کا یقین دلواتے ہوئے سرکاری نرخوں سے کم نرخوں پر اشیاء کی دستیابی بارے بتایا کہ خیبر گھی درجہ دوم 20روپے فی کلو کی کمی کیساتھ دستیاب ہوگا جبکہ دال ماش 5روپے ،دال مسور 5روپے،چاول 786۔بھی 5روپے فی کلو کی کمی پر فروخت کیا جائے گا اسی طرح پولٹری ایسوسی ایشن نے بھی فی کلو کی قیمتوں میں 7سے 10روپے کی کمی کا اعلان کیا۔سابق ایم این اے اور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی شبانہ روز کاوشوں کی بدولت ملکی مشکلات پر جلد قابو پالیا جائے گا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری ضلع کے عوام کی بہتری کیلئے یکساں کوششوں کا عمل جاری رکھے گی#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں