230

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نکاح نامے میں ختم نبوت ؐ کی شق شامل کر کے کروڑوں پرانے نکاح ناموں کے فارم منسوخ کردیئے

پشاور(آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نکاح نامے میں ختم نبوت ؐ کی شق شامل کر کے کروڑوں پرانے نکاح ناموں کے فارم منسوخ کردیئے ہے، نئے نکاح نامے صوبے کے تمام نکاح خواہوں سمیت متعلقہ افراد کو ارسال کردیئے ہیں اور آج سے نئے نکاح نامے لازم قرار دے دیئے ہیں، اب صوبے بھر میں ہونے والے نکاح کے وقت دولہا اور د ولہن حضرت محمد ؐ کو آخری نبی تسلیم کرنا حلف لازمی ہو گا، تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے پشاور سمیت پنجاب میں بھی نئے نکاح نامے میں ختم نبوت ؐ کا شق شامل کر دیا ہے، اب ہر نکاح نامے میں یہ حلف لازمی ہو گااوراسکے بغیر کسی کے نکاح نامے کوتسلیم نہیں کیا جائے گا، اور نہ ہی کمپیوٹر ائز ڈ نکاح نامہ جاری کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں