251

حلقہ پی پی 90 بھکر ٹو کے ضمنی انتخابات میں 15امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیٸے

کاغذات نامزدگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھکر: ضمنی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ، حلقہ پی پی 90 بھکر ٹو کے ضمنی انتخابات میں 15امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ، پی ٹی آئی ، ن لیگ ، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی ایف ، تحریک لب یک پاکستان ، سمیت آزاد امیدوار بھی میدان میں آگئے
پنجاب اسمبلی کے 20 ممبران کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد ضمنی الیکشن کا عمل جاری ہے اور آج 7 جون کو پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے جس میں 15 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں ن لیگ کے حمایت یافتہ ، ترین گروپ کے مرکزی رہنما اور حلقہ کے سابق ایم پی اے سعید اکبر خان نوانی ، پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے فرسٹ کزن اور 2 روز قبل ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کرنے والے عرفان اللہ خان نیازی ، تحریک لبیک پاکستان کے مفتی جمیل احمد ، جماعت اسلامی کے نوید احسن نیاز، جمیعت علمائے اسلام کے مولانا عبدالرئوف، آزاد امیدوار ملک اظفر کہاوڑ ، ملک نذر عباس کہاوڑ ،شعیب رشید نوانی ، احمد نواز خان نوانی ، رفیق احمد خان نیازی ایڈوکیٹ ، ملک امیر نون ایڈوکیٹ ، قیصر عباس رضوی ، ارشد رسول اعوان کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک راشد لطیف اعوان ایڈوکیٹ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔ریٹرننگ آفیسر عابر فاروق کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی کا عمل مکمل کرنے کیلئے امیدواروں کو وقت مقرر کردیا گیا ہے اور وہ مقررہ تاریخ پر دفتر آکر اپنے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کروائیں گے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے سےقبل امیدوار اپنے حامیوں کے ساتھ الیکشن آفس آئے اور کاغذات نامزدگی جمع کروائے…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں