249

جعلی عدالتی نوٹس بنا کر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والا کانسٹیبل اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی پولیس میں کالی بھیڑوں کے خلاف کامیاب کاروائی۔

جعلی عدالتی نوٹس بنا کر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والا تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کا کانسٹیبل اینٹی کرپشن سرگودھا کے ہتھے چڑھ گیا

ملزم محمد ساجد، کنسٹیبل نے جعلی عدالتی نوٹس دیکھا کر بلیک میل کرکے 10 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی.

ملزم سے مجسٹریٹ کی موجودگی میں 10ہزار روپے رشوت کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

ملزم پہلے بھی بلیک میل کر کے رشوت وصول کر چکا ہے.

اینٹی کرپشن سرگودھا نے محمد اکرم ، سرکل آفیسر کی سربراہی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹ کی نگرانی میں محمد ساجد، کنسٹیبل کو10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا.

تفصیل۔۔۔ عاصمہ اعجاز چیمہ،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی نگرانی میں محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویژن بھر میں کرپٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنک کیا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کرپٹ عناصر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا رہے۔تفصیلات کے مطابق عدنان رسول ولد سید رسول سکنہ علی ٹاون سرگودھا نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاعاصمہ اعجاز چیمہ کو درخواست گزاری کہ محمد ساجد، کانسٹیبل مجھے عدالتی نوٹس دیکھا کربلیک میل کر رہا ہے کہ میں نے آپ کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنا ہے اگر گرفتاری سے بچنا چاہتے ہو تو مجھے 12 ہزار روپے رشوت دو، 2 ہزار روپے پہلے ہی وصول کر چکا ہے اور اب مزید 10 ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے. جبکہ میرا کوئی عدالتی کیس نہیں چل رہا. جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے محمد اکرم، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا کو ریڈ کرنے کا حکم دیاجس پر محمد اکرم، سرکل آفیسر نے رفاقت حسین، جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ریڈ کر کے محمد ساجد، کنسٹیبل، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا سے 10 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے موقع پر گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں