253

جشن بہاراں کرکٹ میلہ دریاخان یلو نے جیت لیا اسسٹنٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

دریاخان (مہرالدین ایوبی)جشن بہاراں کرکٹ میلہ.دریاخان یلو نے ٹورنامنٹ جیت لیا مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر نے انعامات تقسیم کئے تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کے سلسلہ میں دریاخان میں کرکٹ میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں چار کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا ان میں. دریاخان وائٹ۔ دریاخان گرین۔ دریاخان ریڈ۔ دریاخان یلو. شامل ہیں جشن بہاراں کرکٹ ٹورنامنٹ کی سرپرست اعلی ٹورنامنٹ دریاخان سپورٹس آفیسر محترم وسیم اعجاز نے کی جبکہ تعاون خاص محمد عمران کپٹن نے کیا۔فائنل میچ دریاخان گرین بمقابلہ دریاخان یلو ہوا.دریاخان یلو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20آور میں 218رنز کا ٹارگٹ دیا محمدقیوم نے 64 محسن نے44 عامر نے 56رنز بنائے جبکہ محمد عمران کپٹن گرین 4آور میں 20رنز دے کر 1وکٹ ہدف کے تعاقب میں گرین 174رنز بنا سکی.یہ جشن بہاراں کرکٹ میلہ دریاخان یلو نے جیت لیا مہمان خصوصی فرخ طیفل اسسٹنٹ کمشنر دریا خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے کمینٹٹر محمد عمران جان تھے جنہوں نے اپنی جادوۂی آواز ایونٹ کو چار چاند لگا. اسسٹنٹ کمشنر دریاخان نے اس موقع پر کہا کہ جب کھیل کے میدان آباد ہوں تو وہاں صحت مند زندگی موجود یوتی ہے نوجوان بے راہ روی سے محفوظ رہنے کے کئے کھیل کے میدان آباد رکھیں یقن دہانی کرائی کہ دریاخان میں ایسے ایونٹ ہوتے رہیں گے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کی صلاحتیں نکھر کر سامنے آسکیں کھلاڑی ہمارا مستقبل ہیں.وسیم اعجاز نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا ٹورنامنٹ میں نوجوان کرکٹر محمد عمران کا خصوصی تعاون رہا۔ جشن بہاراں کرکٹ میلہ میں عوام نے بھر پور شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں