276

جس کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا۔وہ ہمیشہ لوٹا ہوجاتاہے۔اپنے مفاد کیلئے آپ کے ووٹ کوبیچ دیتاہے۔عمران خان

بھکر۔۔۔ ارشد حُسین کھوکھر سے
جس کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا۔وہ ہمیشہ لوٹا ہوجاتاہے۔اپنے مفاد کیلئے آپ کے ووٹ کوبیچ دیتاہے۔ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ریلوے فٹ بال گراؤنڈ دریاخان میں امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 90 عرفان اللہ خان نیازی کے انتخابی جلسہ سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کلمہ کی بنیاد پر ملک حاصل کیا۔جوہمارا رخ متعین کرتاہے۔ہمیں اچھے برے کی تمیزسکھاتاہے۔ہمیں آزادی اور خودمختاری کاسبق دیتاہے۔اسی کلمہ کی تعلیمات ہمیں یہ بھی سکھاتی ہیں کہ اپنے رہنماچنتے وقت ان تعلیمات کاخیال رکھیں۔اور لوٹوں اور چوروں کی بجائے صاف ستھرے کردار کے افراد کو منتخب کریں۔یہ الیکشن نہیں۔یہ حقیقی آزادی کاجہاد ہے۔یہ جہاد امریکی سازش سے مسلط لٹیروں اور ڈاکوؤں کے خلاف ہے۔جو تیس سال سے ہمارا خون چوس رہے ہیں۔میری 26 سالہ جدوجہد انہی کے خلاف ہے۔جو دھونس دھاندلی اور غنڈہ گردی کے ذریعے اپنے اقتدار کوبڑھارہے ہیں۔ حق گو صحافیوں کو مقدمات اور دھمکیوں کے ذریعے زیر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔مجھے مقدمات کے ذریعے جدوجہد سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔مگر میری جان بھی چلی جائے۔پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ میرانظریاتی لیڈر قائداعظم اور علامہ اقبال ہے۔انہی کے نظریات کو لے کر آزادی کی جنگ شروع کی ہے۔ہم نبی کریم ﷺ کے غلام ہیں۔اس کے علاوہ کسی کی غلامی قبول نہیں کرسکتے۔جبکہ موجودہ حکمران امریکہ کی غلامی کاطوق بڑے شوق سے پہن کر میدان میں آئے ہیں۔اگر ہم نے ان چوروں کوتسلیم کرلیاتوساری زندگی غلام رہیں گے۔مقامی لوٹے کوشکست دے کر غلامی کے خلاف اس تحریک کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے نیب قوانین تبدیل کرکے 11سوارب کی چوری کوتحفظ دیاہے۔دن دیہاڑے اس ڈکیتی کوہضم نہیں کیاجاسکتا۔غیرآئینی اقدامات سے بنائی گئی پنجاب اور وفاق کی حکومتوں کی اخلاقی حیثیت زیروہے۔ 14سال سے سندھ پر مسلط ٹولہ کی کارکردگی آج کراچی اور سندھ کے شہری بھگت رہے ہیں۔
آج کااجتماع یہ ظاہر کرنے کیلئے کافی ہے کہ عرفان اللہ جیت چکاہے۔مگر محنت جاری رکھیں۔سستی نہیں کرنی۔یہ الیکشن بہت بڑا چیلینج ہے۔دھاندلی کی ہرکوشش کوناکام بناناہے۔شریف خاندان ہر معاملہ میں دونمبری کاعادی ہے۔الیکشن کمیشن کوانہوں نے اپنے ساتھ ملایاہوا ہے۔یہ الیکشن چوری کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔مگر آپ نے انہیں ناکام بناناہے۔جلسہ سے امیدوار عرفان اللہ خان،مستعفی ایم این اے ثناءاللہ مستی خیل، ممبرصوبائی اسمبلی سبطین خان اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں