296

تھل یونیورسٹی بھکر کو بہترین درس گاہ بنانے کے لیئے تمام سٹاف کو بھرپور انداز میں اپنی توانائیاں استعمال کرنا ہوں گی واٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسلام اللہ خان

بھکر(جنگ نیوز) پروفیسر ڈاکٹر اسلام اللہ خان نے تھل یونیورسٹی بھکر کے پہلے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا یونیورسٹی کا دورہ تدریسی سٹاف سے تعارفی میٹنگ تھل یونیورسٹی کو علاقہ ہی مثالی درس گاہ بنانے کا عزم تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف میانوالی پروفیسر ڈاکٹر اسلام اللہ خان کو ہائر ایجوکیشن پنجاب نے تھل یونیورسٹی بھکر کے پہلے وائس چانسلر کا چھ ماہ کے لیئے چارج دے دیا ہے ڈاکٹر اسلام اللہ خان نے گزشتہ روز اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا اور تھل یونیورسٹی بھکر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے تدریسی سٹاف سے تعارفی ملاقات کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کے تھل یونیورسٹی بھکر کو علاقہ کی بہترین درس گاہ بنانے کے لیئے تمام سٹاف کو بھرپور انداز میں اپنی توانائیاں استعمال کرنا ہوں گی ضلع بھکر میں یونیورسٹی کا قیام حکومت کا تعلیم کی بہتری کے لیئے ایک شاندار قدم ہے جس کا بھرپور فائدہ طلبہ تک پہنچانے کے لیئے ٹیم ورک کی ضرورت ہے ڈاکٹر اسلام اللہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے یونیورسٹی سے متعلقہ انتظامی معاملات کوبھی مثالی بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کے مثال کا سامنا نا کرنا پڑے اس موقع پر سابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سب کیمپس اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رضوان پراچہ ، سربراہ ڈیپارٹمنٹ آف انگلش اسسٹنٹ پروفیسر ارم جمیل ، پی آر او مستقیم شہزاد ملک سمیت دیگر تدریسی اور انتظامی سٹاف بھی موجود تھا وائس چانسلر ڈاکٹر اسلام اللہ خان نے مختلف ڈیپارٹمنٹ دفاتر کا دورہ کیا کلاسز کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں